قومی خبریں

ایکناتھ شندے کا بی جے پی کو پیغام- ’زیادہ نشستیں وزیر اعلیٰ کا حق نہیں، فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی‘

مہاراشٹر میں مہایوتی کی جیت کے درمیان ایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ تینوں اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔ زیادہ نشستوں کا مطلب وزیر اعلیٰ کی کرسی پر دعویٰ نہیں ہونا چاہیے

<div class="paragraphs"><p>ایکناتھ شندے (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایکناتھ شندے (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہایوتی اتحاد بڑی جیت کی طرف گامزن ہے اور 200 سے زیادہ سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی میں آگے چل رہا ہے۔ اس دوران شیو سینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا پہلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'لینڈ سلائڈ فتح' ہم لوگوں کو ملی ہے۔ مہایوتی کے کام پر اکثریت ملی ہے۔ بڑی اکثریت ملی ہے۔

اس موقع پر شندے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بھی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ آخری اعداد و شمار آنے کے بعد تینوں پارٹی مل کر طے کریں گی۔ ہم لوگ بیٹھ کر وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سیٹ جیتنے کا مطلب وزیر اعلیٰ نہیں ہے۔

Published: undefined

انتخابات میں ملی بری کامیابی پر وزیر اعلیٰ شندے نے ریاست کے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا میں لڑکی بہن، کسان، بھائی اور سینئر شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شندے نے کہا کہ مہایوتی کے کام کے اوپر عوام نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے عوام نے ہم پر بھروسہ کیا ہے۔ مہایوتی کے تمام کارکنان کا شکریہ۔ ٹھاکرے کنبہ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، وہ صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف مہایوتی اتحاد کے کئی امیدواروں کی نزدیک آتی جیت کو لے کر ان کے کنبہ کے اراکین کے رد عمل بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر میں مہایوتی کی حکومت بننے کا امکان نظر آتے ہی نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما دیوندر فڑنویس کی والدہ سریتا فڑنویس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا "۔۔۔۔یہ ایک بڑا دن ہے کیونکہ میرا بیٹا ریاست میں ایک بڑا رہنما بن گیا ہے۔ وہ 24 گھنٹے ساتوں دن سخت محنت کر رہے تھے، بیشک وہ وزیر اعلیٰ بنیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

  • ,
  • کانگریس نے بی جے پی پر لگایا مہاراشٹر میں ’داؤ پیچ‘ کے استعمال کا الزام، انتخابی نتیجہ کو بتایا ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘