ممبئی: مہاراشٹرا وقف بورڈ سے رجسٹرڈ سبھی مساجد، مدارس اور ادارے کے علماء کے لیئے ماہانہ سرکاری مالی وظیفہ جاری کرنے کا مطالبہ آئین ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر کی قیادت والی دلت سیاسی تنظیم ونچت بہوجن اگھاڑی اور معاون تنظیموں نے پیغمبر ﷺ بل کی حمایت میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران کیا۔
Published: undefined
کل شام ممبئی کے دادر نامی علاقہ میں ڈاکٹر امبیڈکر بھون میں منعقدہ سمیلن اور کھلا سنواد کے دوران مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں جس کے مطابق پیغمبر محمدﷺ اور دیگر مذہبی رہنماوں کی بے حرمتی کی روک تھام ایکٹ یعنی "پیغمبر محمد ﷺ بل کی ملک کے سبھی ریاستی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظوری کا مطالبہ کیا گیا اور اس بل کی منظوری کے لیے اپنے میونسپل وارڈ اور حلقہ کے سبھی سیاسی پارٹیوں کے ممبر کارپوریشن نگر سیوک، ممبر اسمبلی اور ممبر پارلیمنٹ سے اس بل کی منظوری کے لیے تحریری مطالبہ کیئے جانے کی قرارداد منظور کی گئی۔
Published: undefined
اسی طرح سے مارچ 2019 سے اکتوبر 2021 کے درمیان مکمل اور جزوی طور پر لاگو کردہ کورونا لاک ڈاون کے سبب سخت مالی مشکلات سے مذہبی اداروں میں خدمات انجام دینے والے مذہبی رہنماوں کو ضلع کلیکٹر کے ذریعے میونسپل وارڈ سطح پر فوری سروے کرکے حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے بلا تفریق مالی راحتی پیکج دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا اور اس قرارداد کو بھی منظوری دی گئی جس کے تحت ملک کی دوسری ریاستوں کی طرز پر مہاراشٹرا وقف بورڈ کی جانب سے اپنے رجسٹرڈ شدہ سبھی چھوٹے بڑے اداروں میں سن 2020 سے قبل سے خدمات انجام دے رہے ائمہ، موذن، حفاظ اور مدرسین کے لیے ماہانہ سرکاری مالی وظیفہ شروع کیا جائے۔
Published: undefined
ونچت بہوجن اگھاڑی کے علاوہ جن ملی تنظیموں کے عہدیداران اور سربراہان نے ان قرارداد کی حمایت کی ہے اس میں رضا اکیڈمی، تحفظ ناموس رسالت بورڈ، آل انڈیا سنی جمیعت العلماء، دارالعلوم علی حسن اہلسنت ساکی ناکہ، آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ، سلطان الایشیاء صوفی مشن، رضا فاونڈیشن، تنظیم علماء اہلسنت، سنویدھان بچاو منچ، آل انڈیا ائمہ مساجد کونسل، انجمن باشندگان بہار، راشٹریہ امن منچ، خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت، ناد علی فاونڈیشن، اسلامک والنٹیئر ٹروپ، سیکولر ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ممبئی دلت پینٹھر، اہل بیت فاونڈیشن، السنہ اسلامک فاونڈیشن، تنظیم دعوت الحق و دیگر شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز