مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے گروپ کے شیوسینا اراکین اسمبلی کی نااہلیت سے متعلق عرضی پر فیصلہ کے لیے مزید کچھ وقت دے دیا ہے، لیکن یہ اضافہ صرف 10 دنوں کا ہے۔ یعنی پہلے جو سپریم کورٹ نے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کو 31 دسمبر تک کا وقت دیا تھا، اب اسے بڑھا کر 10 جنوری تک کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر کو نارویکر کو شیوسینا پارٹی میں تقسیم کے بعد ایک دوسرے کے اراکین اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے کا مطالبہ کرنے والی شیوسینا گروپوں کے ذریعہ داخل عرضیوں پر فیصلہ لینے کے لیے وقت دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ نااہلیت کی عرضیوں پر جلد از جلد فیصلہ آنا چاہیے، جس کے بعد سماعت 30 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ پھر 30 اکتوبر کو سماعت ہوئی اور اس میں اراکین اسمبلی کی نااہلیت پر فیصلہ لینے کے لیے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کو 31 دسمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے اس سے قبل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے حامی اراکین اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے کے لیے ادھو ٹھاکرے گروپ کے ذریعہ داخل عرضیوں پر فیصلہ کرنے میں تاخیر پر اسمبلی اسپیکر کو سخت پھٹکار لگائی تھی اور کہا تھا کہ اسپیکر عدالت عظمیٰ کے احکامات کو خارج نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اسمبلی اسپیکر کو سپریم کورٹ کے وقار کا احترام کرنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined