ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ کی کھالاپور تحصیل کے ارشل واڑی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی لوگ زخمی ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ این ڈی آر ایف ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Published: undefined
لینڈ سلائیڈنگ بدھ کی رات تقریباً 11.45 بجے ہوئی۔ قبائلی گاؤں ارشل واڑی پر 550 میٹر سے زیادہ اونچی پہاڑی کا ایک حصہ گر گیا تھا۔ جس کی وجہ سے 30-40 جھونپڑیاں دب گئیں اور ان میں رہنے والے لوگ پھنس گئے۔ ارشل واڑی گاؤں کی آبادی 228 ہے جس میں سے 100 سے زائد لوگ اس سانحے سے متاثر ہوئے ہیں۔
Published: undefined
لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملنے کے بعد رائے گڑھ ضلع انتظامیہ اور پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ پہاڑی علاقے میں بڑے بڑے پتھروں اور چٹانوں کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Published: undefined
آل مہاراشٹر ماؤنٹینیرنگ فیڈریشن کے صدر اومیش زرپے نے کہا کہ تقریباً 60 کوہ پیماؤں نے مہاراشٹر ماؤنٹینیرنگ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم ایم آر سی سی) کے ذریعے وہاں تلاش اور بچاؤ آپریشن میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پونے سے زرپے نے بتایا، ’’ارشل گڑھ قلعے کے ساتھ پہاڑی ایک مقبول ٹریکنگ پوائنٹ ہے اور ارشل واڑی گاؤں گرنے والی چٹانوں کے بالکل نیچے واقع ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعہ کو اسمبلی میں ایک بیان میں اعلان کیا کہ ریاست کے لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کی مستقل بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو کابینہ کی میٹنگ میں رائے گڑھ ضلع میں ارشل واڑی حادثہ پر بحث ہوئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ارشل واڑی کے مکینوں کو سڈکو کے ذریعے مستقل طور پر آباد کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined