نئی دہلی: مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں مختلف طبقوں کے لیے وعدے کیے گئے ہیں، جن میں خواتین، کسان، اور بےروزگار نوجوان شامل ہیں۔ ایم وی اے نے خواتین کو ہر ماہ 3 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ 25 لاکھ روپے تک کے مفت ہیلتھ انشورنس کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منشور کے اجراء پر کہا کہ زراعت، دیہی ترقی، شہری ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں 5 ضمانتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے گی اور 50 فیصد ریزرویشن کی حد کو ختم کر کے تمل ناڈو کی طرز پر نظام بنایا جائے گا۔
Published: undefined
ایم وی اے کے منشور میں خواتین کے لیے ’مہا لکشمی اسکیم‘ کے تحت ہر ماہ 3 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مفت بس سروس کا بھی وعدہ کیا گیا ہے، جس سے ان کے سفر کو آسان اور کم خرچ بنایا جا سکے۔
ایم وی اے نے کسانوں کے لئے 3 لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور قرضوں کی بروقت ادائیگی پر 50 ہزار روپے کا اضافی انعام دیا جائے گا۔
Published: undefined
بےروزگار نوجوانوں کے لئے ایم وی اے نے ہر ماہ 4 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ گریجویٹ اور ڈپلومہ یافتہ افراد کو بھی مالی امداد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مہاراشٹر کا انتخاب ملک بھر کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب سے مہاراشٹر کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ جب کانگریس "مہا لکشمی اسکیم" لے کر آئی تو وزیر اعظم مودی نے اس کا مذاق اڑایا، مگر اب ان کی حکومت انہی اسکیموں کی نقل کر رہی ہے۔
Published: undefined
کھڑگے نے بی جے پی کے نعرے ’بٹیں گے تو کٹیں گے‘ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منو سمرتی کو قبول کر کے ملک کو تقسیم کیا ہے، جب کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے اس ملک کی یکجہتی کے لئے اپنی جان دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined