ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ مہاراشٹر حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلور ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو سماجوادی پارٹی کے 2 اراکین اسمبلی رئیس شیخ اور وہ خود ادھو ٹھاکرے کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے ہم مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ ہیں، لہذا یہ کہنا کہ سماجوادی پارٹی فلور ٹیسٹ سے غیر حاضر رہے گی غلط ہے۔
Published: undefined
ابو عاصم نے کہا کہ جس طرح سے مہاراشٹر حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی وہ ایک سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے فلور ٹیسٹ کا حکم نہیں دیا ہے اور معطلی کے معاملہ میں سماعت کے لئے 11 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تو پھر فلور ٹیسٹ معطلی پر فیصلہ ہونے کے بعد ہی ہونی چاہئے، اس سے قبل فلور ٹیسٹ کرنا درست نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ یہ اراکین اسمبلی کو ڈرا دھمکانے کے ساتھ ایجنسیوں کے ذریعے نشانہ بھی بنا سکتی ہے لیکن اراکین کو وفاداری کا ثبوت دینا چاہئے اگر آپ کی پارٹی اصولوں سے سمجھوتہ کر رہی ہے تو آپ اس سے استعفی دے کر تنہا الیکشن کا سامنا کریں، نہ کہ کسی دیگر پارٹی میں جا کر پارٹی کو نقصان پہنچائیں۔ ایسے حالات میں اگر زائد اراکین اسمبلی شیو سینا سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں تو پارٹی کمزور ہوئی ہے۔
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بی جے پی میں بدعنوان بھی پاک ہو جاتا ہے اس کے پاس ’واشنگ مشین‘ ہے جو داغ دھو دیتی ہے، اسی طرح نارائن رانے اور کرپا شنکر سنگھ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز