قومی خبریں

مہاراشٹر: 18 سال سے کم عمر اور حاملہ خواتین کو نہیں دی جائے گی کورونا ویکسین

ریاستی وزیرِصحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ضابطے (پروٹوکول) کے مطابق 18 سال سے کم عمر والوں اور حاملہ خواتین نیز الرجی کے شکار افراد کو یہ ویکسین نہیں دی جائے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی/اورنگ آباد: کوویڈ-19 سے تحفظ فراہم کرنے کے مقصد کے پیش نظر دی جانے والی " کوویشلڈ " نامی ویکسین کو دینے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ مہاراشٹرا میں ممبئی اور اورنگ آباد سمیت مختلف علاقوں میں یہ ویکسین پہنچانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اس ویکسین کو دیئے جانے سے متعلق ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے ریاستی وزیرِصحت راجیش ٹوپے نے آج بدھ کو بتایا کہ مرکزی حکومت کے ضابطے (پروٹوکول) کے مطابق 18 سال سے کم عمر والوں اور حاملہ خواتین نیز الرجی کے شکار افراد کو یہ ویکسین نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

راجیش ٹوپے نے کہا کہ "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ منتخب افراد کو مکمل دو خوراک دیں، پہلی خوراک اب اور دوسری 4-6 ہفتوں کے بعد دی جائے گی" - انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کو ابھی تک متوقع 17 لاکھ 50 ہزار میں سے 9 لاکھ 63 ہزار خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔ جو پونے کے مینوفیکچررز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کی طرف سے ریاستی حکومت کے کوٹے کا تقریباً 55 فیصد ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined