کولہا پور: مہاراشٹر میں کانگریس رکن اسمبلی چندر کانت ایس جادھو کا جمعرات کو علی الصباح حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 56 برس کے تھے۔ چندر کانت جادھو کے خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی کا گزشتہ ایک ہفتہ سے پھیپھڑوں کے انفکشن کا علاج چل رہا تھا۔ جادھو پہلی بار 2019 کے عام انتخابات میں کولہا پور (شمال) سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے دو بار مرتبہ انتخاب جیتنے والے شیو سینا امیدوار راجیش کھرساگر کو شکست دی تھی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو کولہا پور (شمال) سے کانگریس کے رکن اسمبلی چندر کانت جادھو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ممبئی سے جاری ایک سرکاری پریس ریلیز میں دھو ٹھاکرے نے کہا کہ چندر کانت جادھو شاندار فٹ بال کھلاڑی تھے۔ انہوں نے کھیل کے جذبے کو ہمیشہ فروغ دیا۔ اس کے ساتھ ہی صنعت اور سیاست کے درمیان توازن بنائے رکھا۔
Published: undefined
اس درمیان ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی جادھو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے چونکانے والی خبر ہے اور مہاوکاس اگھاڑی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز