ممبئی: کورونا وائرس بیماری کے پیش نظر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا ریاستی اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی ایک ایوان میں رکنیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور ایسی امید کی جا رہی ہے کہ وہ بجائے قانون ساز کونسل کے رکن کا انتخاب لڑنے کے بجائے گورنر مہاراشٹر کی جانب سے قانون ساز کونسل کے رکن نامزد کیے جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر اور بہار میں قانون ساز کونسل انتخابات کا کورونا وائرس بیماری کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے 28/نومبر 2019 کو ریاست کے وزیر اعلی کا حلف لیا تھا وہ نہ ہی ریاستی اسمبلی اور نہ ہی قانون ساز کونسل کے رکن ہیں جبکہ آئین کے مطابق اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد انہیں چھ ماہ کے اندر کسی ایک ایوان کا رکن بننا ضروری ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے9 ممبران کی رکنیت کی میعاد 24 اپریل کو ختم ہو رہی ہے ان کے انتخابات اراکین اسمبلی کی جانب سے کیے جاتے ہیں نیز 24 اپریل سے قبل نئے ممبران کا انتخاب عمل میں آنا طے تھا لیکن چونکہ الیکشن کمیشن کو رکنیت کی معیاد ختم ہونے سے تین ماہ قبل کا وقفہ درکار ہوتا ہے جو کہ اس لاک ڈاون کے سبب ممکن نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ان انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے انہی انتخاب میں قسمت آزمائی کر کے اراکین اسمبلی کی جانب سے رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے والے تھے۔ اسی طرح سے ریاست کے ان دس اراکین قانون ساز کونسل کی رکنیت پانچ جون سے پندرا جون کے درمیان ختم ہو جائے گی۔ یہ وہ اراکین قانون ساز کونسل ہیں جنہیں گورنر اپنے کوٹے سے قانون ساز کونسل کی رکنیت کے لئے نامزد کرتے ہیں اور ان اراکین کا تعلق مختلف شعبہ زندگی سے ہوتا ہے۔
Published: undefined
قانونی ماہرین کے مطابق اگر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے دونوں میں سے کسی ایک ایوان کے چھ ماہ کی مدت کے اندر یعنی کہ 28 مئی سے قبل رکن نہیں منتخب ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں انہیں وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دینا پڑے گا اور پوری کابینہ کو تحلیل کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد وزیر اعلی کو دوبارہ اپنی کابینہ تشکیل دینا ہو گی۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک دن بھی ریاست وزیر اعلی کے بغیر رہے لہذا عین ممکن ہے کہ ادھو ٹھاکرے گورنر کے کوٹے سے رکن قانون ساز کونسل یعنی کہ ایم ایل سی بنائے جا سکتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی راہل نارویکر جو کہ این سی پی کے رکن قانون ساز کونسل تھے آج ہی انہوں نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔
Published: undefined
گورنر کی جانب سے نامزد کیے گئے مندرجہ ذیل ممبران کی رکنیت ماہ جون میں ختم ہو رہی ہے جو اس طرح سے ہے: پرکاش گجبھیے، ودیا چوہان، ستیش چوہان، خواجہ بیگ، جگناتھ شندے (تمام این سی پی)، ایڈوکیٹ حسنہ بانو خلیفے، آنند گاڈگل، جناردن چاندورکر، آنند راؤ پاٹل، راہری روپ نور (تمام کانگریس)، جوگیندر کواڑے (پی آر پی)-
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز