ممبئی: شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ایکناتھ شندے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں، جنہیں پیر کے روز اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ گورنر نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کا اجلاس اتوار اور پیر کو منعقد ہوگا، جبکہ ہفتہ کے روز اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل کی جائے گی۔ اتوار کے روز سب سے پہلے نئے اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اس کے بعد فلور ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Published: undefined
ادھر، مہا وکاس اگھاڑی نے ایک مرتبہ پھر ایکناتھ شندے کی قیادت والی نئی حکومت تشکیل دئے جانے کے بعد 39 باغی ارکان اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ایم وی اے کی جانب سے دائر کی گئی تازہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ تمام باغی قانون سازوں کو اسمبلی جانے سے روکا جائے۔ اس معاملہ پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے 11 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Published: undefined
اقتدار سے باہر جا چکے ایم وی اے نے کہا، ’’باغیر قانون ساز جو بی جے پی کے مہرے کے طور کام کر رہے ہیں، وہ وفاداری تبدل کرنے کا آئینی گناہ کر رہے ہیں۔ انہیں اسمبلی کے ارکان بنے رہ کر گناہ کرنے کی اجازت ایک دن کے لئے بھی نہیں دی جانی چاہئے۔
Published: undefined
ادھو خیمہ کی جانب سے دلیل دی گئی ہے کہ ایکناتھ دھڑے کی بغاوت کے باوجود شیو سینا پر ادھو ٹھاکرے کا اختیار ہے۔ انہیں 23 جون کو شیو سینا کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ وہیں 27 جون کو الیکشن کمیشن کو بھی اس حوالہ سے اطلاع دی گئی تھی۔ ادھو ٹھاکرے ہار ماننے کے موڈ میں نہیں ہیں اور ایکناتھ شندے کو حکومت سازی کے لئے مدعو کرنے کے گورنر کے فیصلہ کو چیلنج کئے جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined