مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور عثمان آباد علاقوں کا نام تبدیل کیے جانے کے خلاف داخل عرضیوں کو آج بامبے ہائی کورٹ نے خارج کر دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے عرضی دہندگان کے سامنے یہ سوال رکھ دیا کہ ’’نام میں کیا رکھا ہے؟‘‘ دراصل مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد ضلع کا نام بدل کر چھترپتی سنبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اسی کے خلاف کئی عرضیاں بامبے ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھیں، جنھیں آج عدالت نے خارج کر دیا۔
Published: undefined
بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیویندر کمار اور جسٹس عارف ڈاکٹر کی بنچ نے داخل عرضیوں پر سماعت کرنے کے بعد کہا کہ اس میں کچھ بھی خاص نہیں ہے، اس لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ نام بدلنے کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کسی بھی طرح سے غیر قانونی نہیں ہے۔
Published: undefined
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مہاراشٹر لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت ریاستی حکومت کسی بھی ریونیو سیکٹر کو ختم کرنے اور علاقہ کا نام بدلنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام بدلنے کا فیصلہ لینے سے پہلے ضروری قانونی شرائط پر عمل کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined