ممبئی /اورنگ آباد: مشہور تاریخی شہر اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت بن کر تیار ہو چکی ہے، لیکن اب تک اس عمارت کا افتتاح نہیں ہوسکا، گزشتہ برس بھی اورنگ آباد کے عازمین کو جامع مسجد سے ہی حج کے لیے روانہ ہونا پڑا تھا۔ تاہم امسال امکان ہے کہ حج ہاؤس کی شاندار نئی عمارت سے عازمین حج کا قافلہ روانہ ہوگا۔
Published: undefined
اورنگ آباد کے ایم پی امتیاز جلیل نے آج فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ مارچ میں حج ہاؤس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو سال سے عازمین حج کو فریضہ حج کی سعادت نصیب نہیں ہوسکی تھی، لیکن اب حج مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔
Published: undefined
اورنگ آباد میں 2013 میں شاہی مسجد کے دامن میں حج ہاؤس کی تعمیر شروع ہوئی تھی، اس حج ہاؤس کو مکمل ہونے میں تقریباً ایک دہائی کا عرصہ لگا۔ عمارت آج پوری طرح تیار ہے لیکن حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے گزشتہ سال بھی عازمین شہر کی تاریخی جامع مسجد سے ہی سفر حج پر روانہ ہوئے۔ اورنگ آباد کے ایم پی سید امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت کی پالیسی پر نکتہ چینی کی، ان کا الزام ہے کہ ریاست کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے معاملات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined