گوہاگر: مہاراشٹر کے رتناگیری میں بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی نیلیش رانے کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق سابق ایم پی نیلیش رانے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد جمعہ (16 فروری) کو مہاراشٹر کے رتناگیری میں بی جے پی اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ہنگامہ اس قدر بڑھ گیا کہ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔
Published: undefined
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر نرائن رانے کے بیٹے نیلیش رانے گوہاگر میں ایک ریلی سے خطاب کرنے جا رہے تھے کہ ’پٹ پنھالے کالج‘ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رانے اور شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر بھاسکر جادھو کے حامی آپس میں ٹکرا گئے۔ اس تصادم پر قابو پانے کے لیے جائے واقعہ پر پولیس فورس بھی بھیجی گئی۔ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو حالات معمول پر لانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق نیلیش رانے کی گاڑی پر اس وقت پتھراؤ کا واقعہ ہوا جب وہ ایک جلسۂ عام میں شرکت کی غرض سے جا رہے تھے۔ گوہاگر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار کے مطابق ’’اس واقعے کے بعد بی جے پی و شیوسینا (یو بی ٹی) کارکنان موقع پر جمع ہوگئے اور ان کے درمیان پتھر بازی اور ٹکراؤ شروع ہوگیا۔ اس تصادم میں میں کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ نیلیش رانے سابق ایم پی اور بی جے پی لیڈر ہیں۔ وہ مرکزی وزیر نرائن رانے کے بڑے بیٹے ہیں۔ نیلیش رانے بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے بھائی بھی ہیں۔ اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق ’’اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ اس سے اپوزیشن کی جھنجھلاہٹ صاف نظر آ رہی ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ خیال رہے کہ سینئر بی جے پی لیڈر نرائن رانے اور شیو سینا یو بی ٹی ایم ایل اے بھاسکر جادھو کے درمیان پہلے سے ہی شدید سیاسی اختلافات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined