مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ قریب آچکی ہے۔ پارٹی کے امیدواروں کی فہرست لگاتار جاری ہو رہی ہے۔ لیکن رام داس اٹھاولے کی پارٹی آر پی آئی کو مہایوتی کی طرف سے اب تک ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔ اس سلسلے میں اٹھاولے نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس سے بات چیت کی ہے اور انہیں ایک خط بھی سونپا ہے۔
Published: undefined
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) 'مہایوتی' کا حصہ ہے اور رام داس اٹھاولے مرکز میں وزیر بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی پارٹی کو اہمیت نہیں دیے جانے وہ ناراض نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہیں مل رہی ہے، یہ ایماندار کارکنوں کی ایک پارٹی ہے۔ اب ہم نے دیویندر فڑنویس کو خط بھیج کر کہا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں جب بھی چرچا ہوئی ہمیں ایک بار بھی مدعو نہیں کیا گیا۔
Published: undefined
اٹھاولے نے بتایا کہ انہوں نے 21 سیٹوں کی فہرست چندرکانت باون کُلے کو دے دی تھی، جس میں 4 سے 5 سیٹیں آر پی آئی کو ضرور ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب نامزدگی میں دو سے تین دن ہی باقی ہیں اور آر پی آئی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے، یہ ہماری پارٹی اور سماج کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
ویسے اٹھاولے نے دیویندر فڑنویس سے ہوئی بات چیت کو مثبت بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فڑنویس نے یقین دلایا ہے کہ بی جے پی کوٹہ سے ایک سیٹ آر پی آئی کو دی جائے گی جبکہ آر پی آئی کو ایک ایم ایل سی سیٹ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
حالانکہ رام داس اٹھاولے نے 'مہایوتی' سے راستے الگ کرنے کے سوال پر کہا ہے کہ آر پی آئی ہمیشہ این ڈی اے کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے اور دلت، آدیباسی اور اقلیتوں سمیت سبھی طبقوں کے لیے کام ہو رہا ہے، اس لیے وہ این ڈی اے اور مہایوتی کے ساتھ رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز