قومی خبریں

مہاراشڑ اسمبلی انتخاب: این سی پی-ایس پی نے امیدواروں کی دوسری اور شیوسینا یو بی ٹی نے تیسری فہرست جاری کی

مہایوتی میں بی جے پی نے 99، شیو سینا (شندے گروپ) نے 45 اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) نے 45 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، اب تک مہایوتی 189 اور مہاوکاس اگھاڑی 221 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔

ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار
ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار سوشل میڈیا

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر این سی پی-ایس پی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں 22 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ کل پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے شرد پوار نے 45 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا۔ دوسری فہرست میں جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ان میں اکولیا سے امت بھانگڑے، ایرندول سے ستیش پاٹل، گنگا پور سے ستیش چوہان، پاروتی سے اشون کدم، بیڈ سے سندیپ چھیرساگر اور مالشیر سے اتم جانکر شامل ہیں۔

Published: undefined

امیدواروں کی دوسری فہرست کا اعلان این سی پی-ایس پی مہارشٹر کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے’مہایوتی‘ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’صرف انتخاب کے پیش نظر پیاری بہنوں کو خوش کرنے کا کام چل رہا ہے۔‘‘ ساتھی ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جئے شری کے متعلق دیا گیا بیان انتہائی افسوسناک تھا۔ ریاست کی عوام نے دیکھا کہ پیاری بہنوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا۔ جینت پاٹل نے کسانوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، اس کے باوجود ’مہایوتی‘ حکومت نے کسانوں کی مدد نہیں کی۔

Published: undefined

اس درمیان مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی ایک اور حلیف پارٹی شیوسینا یو بی ٹی نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں 3 امیدواروں کا نام شامل ہے۔ تیسری فہرست کے مطابق شیوسینا یو بی ٹی نے ورسووا سے ہارون خان، گھاٹ کوپر مغرب سے سنجے بھالے راؤ اور ولے پارلے سے سندیپ نائک کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان تینوں اسمبلی سیٹوں پر پہلے سے بی جے پی کا قبضہ ہے۔ اس بار بھی ان تینوں سیٹوں پر بی جے پی اپنا امیدوار کھڑا کر رہی ہے، یعنی مقابلہ براہ راست بی جے پی اور شیوسینا یو بی ٹی کے درمیان ہوگا۔

Published: undefined

شیو سینا یو بی ٹی نے اب تک مجموعی طور پر 83 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کل جاری کی گئی پہلی فہرست میں 65 امیدواروں کے نام شامل تھے۔ آج صبح دوسری فہرست جاری ہوئی تھی جس میں 15 امیدواروں کے نام تھے، اور اب تیسری فہرست میں 3 امیدواروں کے نام ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اب تک مہاوکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیوں نے 221 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس نے 71 اور این سی پی-ایس پی نے 67 سیٹوں پر اپنے امیدوار کا نام واضح کر دیا ہے۔ دوسری طرف مہایوتی میں بی جے پی نے 99، شیو سینا (شندے گروپ) نے 45 اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) نے 45 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح مہایوتی نے مجموعی طور پر 189 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined