مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے عین قبل کانگریس پارٹی نے باغیوں کے خلاف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کے آفیشیل امیدواروں کے خلاف انتخاب لڑنے والے تمام باغی لیڈران کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چینیتھالا نے جمعرات کو کہا کہ ضلعی اکائیوں سے کہا گیا ہے کہ ان سبھی باغی لیڈران کی فہرست تیار کریں جو 20 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لئے اب بھی میدان میں ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے مہاراشٹر انچارج رمیش چینیتھالا نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ باتیں کہیں۔ انھوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’کوئی دوستانہ مقابلہ نہیں ہوگا، ایم وی اے کے آفیشیل امیدواروں کے خلاف انتخاب لڑ رہے سبھی امیدواروں کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔‘‘ کانگریس نے جن باغی امیدواروں کو پارٹی سے 6 سال کے لئے معطل کیا ہے ان میں کئی اہم نام شامل ہیں۔ مثلاً پارٹی نے یاگیہ ولکیہ جچکر (کٹول)، جئے شری پاٹل (سانگلی)، راجندر ملک (رام ٹیک)، آبا باگُل (پاروتی)، اور کمل ویاوہارے (قصبہ) جیسے لیڈران کو معطل کر دیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان رمیش چینیتھالا نے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تشہیری منصوبوں کی بھی جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ ساتھ کرناٹک اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ بھی ایم وی اے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ کھڑگے 13 نومبر سے 5 دنوں تک مہاراشٹر میں ہی قیام کریں گے۔ راہل گاندھی 12، 14 اور 16 نومبر کو انتخابی مہم چلائیں گے اور ان کی بہن پرینکا گاندھی 13، 16 اور 17 نومبر کو ایم وی اے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined