مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بہت تیز ہو گئی ہیں۔ سبھی پارٹیوں کے ذریعہ امیدواروں کے اعلانات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کانگریس نے اپنے 48 اور شرد پوار کی پارٹی این سی پی-ایس پی نے اپنے 45 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی۔ یہ دونوں ہی پارٹیاں ایم وی اے اتحاد کا حصہ ہیں۔ ایم وی اے میں شامل شیوسینا یو بی ٹی نے پہلے ہی کئی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
جمعرات کے روز کانگریس نے 48 امیدواروں پر مشتمل جو پہلی فہرست جاری کی ہے اس میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان اور کئی دیگر سینئر لیڈران کے نام شامل ہیں۔ جاری فہرست کے مطابق پٹولے کو ان کے موجودہ اسمبلی حلقہ ساکولی سے ایک بار پھر امیدوار بنایا گیا ہے۔ پرتھوی راج چوہان کو بھی ان کی موجودہ سیٹ کراڈ جنوب سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسمبلی میں حزب اختلاف لیڈر وجئے ویڈیٹیوار کو برہمپوری، سابق وزیر امت دیشمکھ کو لاتور شہر اور اسلم شیخ کو ملاڈ مغرب سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف این سی پی-ایس پی نے 45 امیدواروں پر مشتمل جو پہلی فہرست جاری کی ہے، اس میں شرد پوار کے پوتے یوگیندر پوار کا بھی نام شامل ہے۔ شرد پوار نے اپنے بھتیجے اور مہارشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے خلاف بارامتی سے اپنے پوتے یوگیندر پوار کو میدان میں اتار ہے۔ اس فہرست میں انل دیشمکھ کا نام بھی شامل ہے جنھیں کاٹول اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ ایم وی اے میں شامل تین بڑی پارٹیوں کانگریس، این سی پی-ایس پی اور شیوسینا یو بی ٹی نے 85-85 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقی سیٹیں ایم وی اے میں شامل دیگر پارٹیوں کو دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined