مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایک طرف جہاں سبھی پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں وہیں دوسری طرف پرچہ نامزدگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ انہوں نے پیر کو کوپری پچ پکھری سیٹ سے اپنا پرچہ بھرا۔ اس موقع پر شندے کے ساتھ ان کے والد اور اہلیہ سمیت پورا کنبہ موجود تھا۔
Published: undefined
اس دوران ایکناتھ شندے نے اپنی ملکیت کی تفصیل بھی الیکشن کمیشن کو دے دی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں ایکناتھ شندے کی دولت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے حلف نامہ میں منقولہ اور غیر منقولہ املاک کی تفصیل پیش کی ہے اور اس کے مطابق ان کی نیٹ ورتھ 37,68,58,150 روپے ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پانچ سال میں ہی ان کی دولت میں تین گنا کا اُچھال آیا ہے۔ 2019 میں جب ایکناتھ شندے نے انتخاب لڑا تھا تب انہوں نے اپنی دولت 11,56,72,466 روپے دکھائی تھی۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کو دیے گئے حلف نامہ کے مطابق وزیر اعلیٰ شندے کے پاس 1,44,54,155 روپے کی منقولہ املاک ہے اور اس معاملے میں ان کی اہلیہ لتا شندے کی منقولہ املاک 7,77,80,995 روپے ہے۔ دونوں کے پاس کُل ملا کر 9,21,78,150 روپے کی املاک ہے۔ حلف نامہ میں درج تفصیل کے مطابق شندے کے پاس 26000 روپے جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 2 لاکھ روپے نقد ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے پاس 7,92,000 روپے قیمت کے سونے کے زیورات ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 41,76,000 روپے قیمت کے زیور موجود ہیں۔
Published: undefined
ایکناتھ شندے کے پاس کروڑوں کی جائیداد تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے سر پر بھاری قرض بھی ہے۔ الیکشن کمیشن کو انہوں نے اپنی لائبلیٹیز کی بھی تفصیل پیش کی ہے جس کے مطابق ان کے اوپر 5,29,23,410 روپے کا قرض ہے تو ان کی اہلیہ اس سے بھی زیادہ 9,99,65,988 روپے کی مقروض ہیں۔
اگر غیر منقولہ املاک کی بات کی جائے تو حلف نامہ میں دی گئی تفصیل کے مطابق ایکناتھ شندے کے پاس 13,38,50,000 روپے قیمت کی املاک ہے، اس میں گھر اور زمین بھی شامل ہیں۔ وہیں ان کی اہلیہ اس معاملے میں بھی ان سے آگے ہیں۔ لتا شندے کے نام 15,08,30,000 روپے کی غیر منقولہ املاک رجسٹرڈ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز