مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لئے بی جے پی نے امیدوارں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں بی جے پی نے کل 99 امیدوارں کو میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی نے اپنی پہلی فہرست میں 13 خواتین امیدواروں کو اسمبلی انتخاب میں قسمت آزمانے کا موقع دیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سینیئر لیڈر اشوک چوہان کی بیٹی شریجیا چوہان کو بھی بی جے پی نے بھوکر سے ٹکٹ دیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں کئی اہم لیڈران کے نام بھی شامل ہیں جنہیں اسمبلی انتخاب کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان میں اہم نام نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کا ہے جسے پارٹی نے ناگپور ساؤتھ ویسٹ سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ وہیں پارٹی نے اس بار ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے کو بھی امیدوار بنایا ہے وہ کامٹھی سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔
Published: undefined
بی جے پی اور ان کی حلیف پارٹیوں میں مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لئے سیٹوں کی تقسیم کا جو فارمولا طئے ہوا ہے۔ اس کے مطابق 288 ارکین اسمبلی والی مہارشٹرا کی 188 سیٹوں پر بی جے پی، 70 سیٹوں پر ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا، 50 سیٹوں پر اجیت پوار والی این سی پی اسمبلی انتخاب لڑ سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی انتخاب کے لئے ووٹ ڈالا جائے گا۔ جس کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ مہاراشٹرا میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں۔ 2019 کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو 105 سیٹی ملی تھیں۔ اس بار کے انتخابات میں بی جے پی ایکناتھ شندے اور اجیت پوار کی قیادت والی سیاسی پارٹیوں شیو سینا اور این سی پی کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined