مہاراشٹر اسمبلی سے بی جے پی کے 12 اراکین کو ایک سال کے لیے سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر بی جے پی کے لیے ایک زوردار جھٹکا ہے کیونکہ اس سے مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار نبھانے میں اور اپنی آواز بلند کرنے میں کمزوری پیدا ہوگی۔ بی جے پی اراکین کی معطلی کے تعلق سے ایک افسر نے بتایا کہ پریزائڈنگ افسر بھاسکر جادھو سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں انھیں مہاراشٹر اسمبلی سے ایک سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کے دو روزہ مانسون اجلاس کی پیر کے روز ہی شروعات ہوئی جو کہ انتہائی ہنگامہ خیز ثابت ہوئی۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جن 12 بی جے پی اراکین اسمبلی کو مہاراشٹر اسمبلی سے ایک سال کے لیے معطل کیا گیا ہے ان میں کئی اہم نام شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنجے کُٹے، آشیش شیلار، ابھمنیو پوار، گریش مہاجن، اتل بھٹکھلکر، پراگ الونی، ہریش پمپلے، رام ستپوتے، جے کمار راول، یوگیش ساگر، نارائن کوچے اور کیرتی کمار جیسے لیڈروں کو ایک سال کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز