ممبئی: مہاراشٹر میں بی جے پی لیڈر نارائن رانے پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ کورونا کے دور میں احکامات کی خلاف ورزی کر کے ترنگا یاترا نکالنے والے نرائن رانے کی گرفتاری کا حکم ناسک کے پولیس کمشنر نے جاری کیا ہے۔ اس کے لئے ڈی سی پی سطح کے افسر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Published: undefined
نارائن رانے کی گرفتاری کے حکم میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نارائن رانے چونکہ مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن ہیں، اس لئے نائب صدر کو مطلع کر کے طریقہ کار پر عمل کریں۔ ناسک پولیس، سائبر برانچ اور پونے پولیس میں نارائن رانے کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے ہیں۔
Published: undefined
اس سے پہلے ممبئی میں بی جے پی کی دو روزہ ترنگا یاترا کے خلاف مجموعی طور پر 36 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پہلے دن 19 ایف آئی آر اور دوسرے دن 17 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ نارائن رانے نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ کاروباری پریشان ہیں، اگلے 10 سال تک لوگ دوبارہ اپنا سر نہیں اٹھا سکیں گے اور یہ صرف ایک شخص (ادھو ٹھاکرے) کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کی وجہ سے مہاراشٹر میں 1 لاکھ 57 ہزار افراد کی موت (کورونا سے) ہوئی۔ نہ ویکسین ہے، نہ اسٹاف ہے اور نہ ہی ڈاکٹر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined