ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے ایک بار پھر تیزی کے ساتھ بڑھنے لگے ہیں۔ خصوصاً مہاراشٹر میں حالات انتہائی فکر انگیز ہیں جہاں ناگپور کے بعد نانڈیر اور بیڈ اضلاع میں بھی ’مکمل لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں اضلاع میں کورونا کے کیسز بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور اسی کو دیکھتے ہوئے پہلے تو ناگپور میں 31 مارچ تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا، اور آج تازہ ترین خبروں کے مطابق نانڈیر اور بیڈ میں بھی ضلع افسران نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نانڈیر میں آج رات 12 بجے سے ہی لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا، جب کہ بیڈ میں کل رات 12 بجے سے اس کا نفاذ ہوگا۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر نشر ایک رپورٹ کے مطابق نانڈیر اور بیڈ دونوں ہی اضلاع میں ضروری اشیاء کی دکانوں کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گویا کہ لوگ سبزی اور گھریلو سامان کی خریداری سات بجے سے بارہ بجے کے درمیان ہی کر سکیں گے اور باقی وقت گھر سے کسی کے بھی باہر نکلنے پر پابندی رہے گی۔ طبی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے متعلق خدمات چوبیس گھنٹے مہیا ہوں گے۔ یعنی دوائیوں کی دکانیں اور اسپتال مریضوں کے لیے کھلے رہیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کے کیسز سب سے زیادہ تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ممبئی کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھر میں کئی لوگ کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کی ماں، ان کی بیوی اور بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بھی کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جنھوں نے کچھ دن پہلے ہی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ممبئی میں بھی کورونا کیسز کس تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز