قومی خبریں

مہاراشٹر: ویرار کے اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ، کورونا کے 13 مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں ممبئی سے ملحقہ ویرار کے وجے ولبھ اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے سبب کورونا کے 13 لقمہ اجل بن گئے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI 

ممبئی: کورونا سے لگاتار ہو رہی اموات کے درمیان مہاراشٹر میں ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ممبئی سے ملحقہ ویرار کے وجے ولبھ اسپتال میں آگ لگنے کا کے سبب کورونا کے 13 لقمہ اجل بن گئے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ جمعرات کو دیر رات ئے لگی جس کے سبب اسپتال میں مریضوں اور طبی عملہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اپستال کے سی ای او دلیپ شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کے وقت استپال میں تقریباً 90 مریض داخل تھے۔

Published: undefined

واقعہ کے ایک عینی شاہد نے صحافیوں کو بتایا، ’’مجھے رات کو تین بجے کے قریب ایک دوست نے کال کی۔ ان کی ساس اس اسپتال میں داخل تھیں۔ جب میں یہاں پہنچا تو اسپتال کے باہر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کھڑی تھیں۔ دوسرے فلور پر واقع آئی سی یو دھوئیں سے بھرا ہوا تھا۔ وہاں بس دو نرسیں تھیں، کوئی ڈاکٹر نظر نہیں آیا۔ فائر بریگیڈ کے ملازمین آگ بجھاتے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے آدھا گھنٹا میں آگ پر قابو پا لیا۔ ہمیں وہاں 8-10 لاشیں نظر آئیں۔‘‘

Published: undefined

ادھر دلیپ شاہ نے ان دعووں کو خارج کیا ہے کہ واقعہ کے وقت اسپتال میں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وہاں موجود تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسپتال حفاظت کے تمام اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔ واقعہ کے بعد کئی مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب یہاں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہوئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مہاراشٹر میں بدھ کے روز بھی ایسا ہی دردناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے دوران ناسک میں ایک اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر کے لیک ہو جانے سے 24 مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined