مرکز کی مودی حکومت کسانوں کو لے کر بڑی بڑی باتیں کر رہی ہے لیکن اسی بی جے پی حکومت میں کسانوں کی حالت خستہ ہے۔ کسان خودکشی کرنے کے لیے مجبور ہیں۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں کسان کے ذریعہ خودکشی کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بلڈھانا میں ریاست کے وزیر توانائی چندرشیکھر باونکُلے کے سامنے ایک کسان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ کسان نے کہا ’’میرے دادا جی نے 1980 میں بجلی کنکشن کے لیے درخواست دی تھی، لیکن لگاتار کوششوں کے باوجود ہمیں کنکشن نہیں مل رہا ہے۔‘‘
Published: 18 Jun 2019, 3:10 PM IST
کسان کے ذریعہ خودکشی کی کوشش کا یہ معاملہ 15 جون کا ہے۔ فی الحال کسان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ کسان ایشور کھراٹے نے کہا کہ میں نے ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا تھا کہ میں خودکشی کر لوں گا، لیکن انھوں نے پروا نہیں کی، اس لیے میں نے وزیر کے سامنے زہر پی لیا۔
Published: 18 Jun 2019, 3:10 PM IST
کسان کے ذریعہ خودکشی کی کوشش کے معاملے میں بجلی محکمہ کا بیان آیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ کسان کے والد نے 1980 میں بجلی کنکشن کے لیے عرضی دی تھی، لیکن ان کی موت ہو گئی۔ بجلی محکمہ کے افسر نے بتایا کہ 2006 میں ہم نے کسان کے بیٹے کو ادائیگی رقم کا ایک بل بھیجا تھا لیکن وہ ادائیگی کرنے میں ناکام رہے۔ افسر نے کہا کہ اگر وہ ادائیگی کر دیتے ہیں تو ہم انھیں بجلی کا کنکشن دے دیں گے۔
Published: 18 Jun 2019, 3:10 PM IST
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کسان کے والد نے 1980 میں بجلی کنکشن کے لیے درخواست دی تھی۔ بجلی محکمہ کے مطابق کسان کو ادائیگی کے لیے 2006 میں کہا گیا، یعنی 26 سال بعد بجلی محکمہ نے کسان کی درخواست پر غور کیا۔ بی جے پی کی حکومتیں کسانوں کی مدد کرنے کی بات کر رہی ہیں، بجلی کا بل آدھا کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا ایک کسان کو بی جے پی حکومت بجلی کا کنکشن نہیں دے سکتی!
Published: 18 Jun 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Jun 2019, 3:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز