مہاراشٹر کے پالگھر واقع تاراپور انڈسٹریل ایریا میں بدھ کو ایک کیمیکل کارخانہ میں آگ لگنے کے بعد ہوئے زوردار دھماکہ میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ پہنچے فائر بریگیڈ اور دیگر بچاؤ ٹیم نے متاثرین کو کارخانہ سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔
Published: undefined
واقعہ شام تقریباً 4.15 بجے کا ہے۔ پالگھر پولیس کنٹرول روم کے ایک افسر نے کہا کہ تاراپور-بوئسر انڈسٹریل ایریا میں بھگیریا انڈسٹریز لمیٹڈ کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی دمکل محکمہ، پولیس اور دیگر بچاؤ ٹیم، سینئر افسران کے ساتھ مدد فراہم کرنے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور پھنسے ہوئے متاثرین کو نکالنے کا کام کیا۔ افسر نےبتایا کہ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں لے جایا گیا ہے اور واقعہ کی ابتدائی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ کی حالت بہت سنگین ہے، وہ بری طرح جھلس گئے ہیں۔
Published: undefined
اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ’بھاؤ-بیج‘ تہوار کے دن ہوئے دھماکہ کے بعد گیس رساؤ اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ دھماکہ کی وجہ بھی گیس رساؤ کے سبب ہو سکتا ہے جو کہ پلانٹ میں ایک بوائیلر کے کچھ مستقل رکھ رکھاؤ کام کے دوران ہوا ہوگا۔ حالانکہ تفصیلی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کچھ زہریلی گیس رساؤ کے اندیشہ کے درمیان فیکٹری احاطہ سے آگ کی لپٹوں کے بعد ایک بڑا دھماکہ سنا، لیکن پولیس نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز