قومی خبریں

مہاراشٹر: بلڈھانہ میں مذہبی تقریب کے دوران ’پرساد‘ کھا کر بیمار پڑے 200 افراد، ڈاکٹروں کی ٹیم گاؤں روانہ

افسران کے مطابق سبھی مریضوں کی حالت مستحکم ہے، کئی مریضوں کو بدھ کے روز اسپتال سے چھٹی بھی مل چکی ہے، کسی ایمرجنسی والی حالت سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کو گاؤں روانہ کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرساد، علامتی تصویر</p></div>

پرساد، علامتی تصویر

 
شوشل میڈیا

مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ’پرساد‘ کھانے سے تقریباً 200 افراد بیمار پڑ گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی طبیعت ناساز ہونے سے علاقہ میں بھی افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بلڈھانہ میں ایک مذہبی تقریب کے دوران سینکڑوں لوگوں نے پرساد کھایا تھا، جن میں سے کم و بیش 200 لوگ اتنے بیمار ہوئے کہ انھیں اسپتال کا رخ کرنا پڑا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی تقریب کا انعقاد بلڈھانہ کے لونار واقع سومتھانا گاؤں میں منگل کے روز ہوا تھا۔ اس میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ افسران کا کہنا ہے کہ مذہبی تقریب کا نام ’ہرینام ہفتہ‘ تھا جہاں رات کو پرساد کی تقسیم کی گئی تھی۔ اسے کھا کر تقریباً 200 گاؤں والے بیمار ہو گئے۔ بیشتر لوگوں نے اس دوران الٹی ہونے کی شکایت کی۔ ان میں سے 142 لوگوں کو مقامی دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ 20 دیگر کو لونار اور 35 مریضوں کو مہکر میں ایک ہیلتھ سنٹر میں بغرض علاج داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

اس معاملے پر نظر رکھنے والے افسروں کا کہنا ہے کہ سبھی مریض کی حالت مستحکم ہے اور کئی مریضوں کو تو بدھ کے روز چھٹی بھی مل گئی ہے۔ کسی ایمرجنسی والی حالت سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گاؤں روانہ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے پرساد کا نمونہ حاصل کر لیا ہے جس کی جانچ لیباریٹری میں ہوگی اور پھر اس رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined