قومی خبریں

مہاراشٹر: تھانے ضلع کے شاہ پور میں کرین گرنے کا اندوہناک حادثہ، 16 مزدور ہلاک، 3 زخمی

یہ اندوہناک حادثہ علی الصبح شاہ پور تحصیل کے سرالمبے گاؤں کے نزید پیش آیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مقامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر راحت رسانی کا کام شروع کیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ممبئی: مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے شاہ پور میں زیر تعمیر ہائی وے پر اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں فلائی اوور بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کرین نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر گر گئی۔ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ رات 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں اس مقام پر کام کر رہی ہیں۔ اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ منہدم ڈھانچے میں مزید 6 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں منگل کو سمریدھی ایکسپریس وے کے تیسرے مرحلے کی تعمیر کے دوران ایک گرڈر مشین گر گئی۔ یہ مشین ایک خاص مقصد کی موبائل گینٹری کرین ہے، جسے پل کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہائی وے اور تیز رفتار ریل پل کی تعمیر کے منصوبوں میں پری کاسٹ باکس گرڈرز لگانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح شاہ پور تحصیل کے سرالمبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سمردھی مہامرگ، جسے ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے مہاراشٹرا سمردھی مہامرگ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، ممبئی اور ناگپور کو جوڑنے والا 701 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ہے۔ یہ دس اضلاع سے گزرتا ہے جن میں ناگپور، واشیم، وردھا، احمد نگر، بلدھانا، اورنگ آباد، امراوتی، جالنا، ناسک اور تھانے شامل ہیں۔

Published: undefined

سمردھی مہامرگ کی تعمیر کا کام مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کر رہا ہے۔ ناگپور کو مندر کے شہر شرڈی سے جوڑنے والے پہلے مرحلے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے دسمبر 2022 میں کیا تھا۔ یہ 520 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مئی میں کہا تھا کہ تیسرا اور آخری مرحلہ اس سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined