اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی پیر کے روز مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ ان کی لاش پریاگ راج واقع ان کے باگھمری مٹھ میں ہی پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور فورنسک ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈاگ اسکواڈ کو بھی مٹھ بلایا گیا ہے۔ مہنت نریندر گری کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سمیت متعدد سیاسی و سماجی ہستیوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ خبروں کے مطابق اکھل بھارتیہ اکھاڑا پرییشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت کے بعد سادھو-سَنتوں میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔ جائے وقوع پر پہنچی پولیس کا کہنا ہے کہ مٹھ کے کمرے میں ہی مہنت نریندر گری کی لاش لٹکی ہوئی تھی اور چاروں طرف سے گیٹ بند تھا۔ پولیس نے شروعاتی جانچ کی بنیاد پر اسے خودکشی کا معاملہ بتایا ہے، لیکن تحقیقات جاری ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ فورنسک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور پولیس کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔ کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ مہنت نریندر گری کو کسی سازش کے تحت مارا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی کچھ بھی مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز