لکھنؤ: اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں کانگریس کے ’جے بھارت مہا سنپرک ابھیان‘ کے تحت پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ریاستی انچارج پرینکا گاندھی کی جانب سے کیے گئے کسانوں کی قرض معافی کے وعدے کے ساتھ ریاست کے گاؤ گاؤں میں گھوم رہے ہیں۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع 19 اگست سے شروع ہونے والی یہ مہم 21 اگست تک جاری رہے گی۔ مشن کو کامیاب بنانے کے لئے قومی اور ریاستی سطح کے عہدیداران، ارکان، سابق ارکان پارلیمنٹ اور موجودہ ارکان اسمبلی سمیت شہر کانگریس کے تمام عہدیداران، فرنٹل تنظیموں اور محکموں کے عہدیداران کو مقررہ وارڈوں میں تین تک تک قیام کرنے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
اسی ضمن میں ضلع متھرا میں کانگریس اراکین اسمبلی پارٹی کے سابق لیڈر پردیپ ماتھر نے دیہی افراد کو بھروسہ دلایا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد نہ صرف بجلی کے بل ہاف کیے جائیں گے بلکہ کسانوں کو آورہ مویشیوں سے نجات دلائی جائے گی۔ مہم میں کانگریسیوں نے جمعرات کو متھرا اسمبلی حلقے کے گرام بابو گڑھ میں عوامی مسائل اور مہنگائی پر بات چیت کی اور دیزل-پٹرول کی قیمتوں میں مودی حکومت کی جانب سے کیے جا نے والے زبردت اضافے کی مخالفت کی۔
Published: undefined
دیہی خواتین نے رابطہ عامہ کے دوران رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مودی حکومت کی جم کر تنقید کی اور بدھ کے روز بڑھائے گئے 25 روپیے فی سلینڈر کو خواتین کےساتھ دھوکہ دہی قرار دیا۔ خواتین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ جس طرح ریاست میں لاء اینڈ آرڈر اور خواتین کی حفاظت نہیں ہے‘ اس سے انھیں اپنی بیٹی کو اسکول تک بھیجنے میں ڈرنے لگا ہے۔
Published: undefined
رابطہ عامہ کے بعد عوامی شنوائی کی گئی جہاں بڑی تعداد میں دیہی افراد اکٹھا ہوئے۔ اس میں بجلی کے بڑھے ہوئے بل کے بارے میں کہا کہ بل نہ جمع ہونے پر محکمہ بجلی کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائے جانے کی تنقید کی گئی اور کہاگیا کہ مقامی رکن اسمبلی کے انرجی کے وزیر ہونے کے باوجود کچھ نہ کرنا بدقسمتی ہے۔ دیہی افراد نے بڑھتی مہنگائی کا الزام یوگی اور مودی حکومت پر عائد کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز