شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اترپردیش میں لکھنؤ واقع گھنٹہ گھر میں کئی ہفتوں سے دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ آج یہاں رمن میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے سی اے اے مخالف پرچہ لوگوں تقسیم کر رہے تھے جب لکھنؤ پولس نے انھیں گرفتار کر لیا۔ سندیپ پانڈے کے ساتھ پولس نے 9 دیگر لوگوں کو بھی پرچہ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سبھی گرفتار اشخاص کو ٹھاکر گنج تھانہ لے جایا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’نیوز 18‘ پر شائع خبروں کے مطابق سندیپ پانڈے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھنٹہ گھر کے آس پاس رہنے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ سی اے اے کی مخالفت کر رہے لوگوں کے ساتھ سندیپ پانڈے گھنٹہ گھر سے اجریاؤں تک پیدل مارچ نکالنے کا بھی ارادہ رکھتے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی ٹھاکر گنج کی پولس نے انھیں گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
بات چیت کے دوران ٹھاکر گنج کے ایس ایچ او پرمود کمار مشرا نے بتایا کہ سندیپ پانڈے سمیت جن لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، وہ تکنیکی گرفتاری ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ سبھی پر دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دفعہ 151 ماحول خراب کیے جانے کے اندیشہ میں لگائی جاتی ہے۔ بہر حال، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ سبھی لوگوں کی طبی جانچ کرائی جا رہی ہے۔ ویسے پرمود کمار مشرا نے بتایا کہ جلد ہی انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پورے ملک میں لوگ سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں۔ کئی ریاستوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے غیر معینہ دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ خواتین بھی ان مظاہروں میں پیش پیش نظر آ رہی ہیں۔ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر بھی گزشتہ ایک مہینے سے دھرنا چل رہا ہے۔ شہر کے اجریاؤں میں بھی سی اے اے کے خلاف غیر معینہ مظاہرہ جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز