ممبئی: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے جیل میں مقید چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جنوبی ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی طبعیت فی الحال ٹھیک بتائی جا رہی ہے، تھانے سنٹرل جیل کے جیل سپرنٹنڈنٹ ہرشد اہیر نے اتوار کو خبر رساں ایجنسی یو این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر تھانہ جیل میں مقید اقبال کاسکر کو معمول کے مطابق طبیعی معائنہ کے لئے جے جے اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے سینے میں درد کی شکایت کی، اس کے بعد اسے اسپتال میں بھرتی کر لیا گیا۔
Published: undefined
جیل سپرنٹنڈنٹ ہرشد اہیر نے کہا کہ اسپتال میں کاسکر کا قلب سے متعلق چند ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مزید ٹیسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جس کی مکمل رپورٹ پیر کو دستیاب ہوگی اس کے بعد مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ممبئی سے متصلہ تھانہ ضلع میں واقع تھانے سنٹرل جیل میں مقید کاسکر ہفتہ وصول منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سگریٹ نوشی اور دیگر عادتوں کے سبب اقبال کاسکر پہلے سے ہی امراض قلب میں مبتلا ہے اور بلڑ پریشر کی انھیں مستقل دوا کھانی پڑتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز