کل مدراس ہائیکورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے درمیان تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ریلیوں کی ناکامی کے لئے الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد اس وبا کو قابو کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ تشکیل دینے میں ناکام رہنے پر مرکز کی سخت سرزنش کی۔
Published: undefined
چیف جسٹس سنجیو بینرجی کی سربراہی والی بنچ نے عوامی مفادات کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ جب کورونا کی دوسری لہر اپنے عروج پر ہے تو مرکزی حکومت گزشتہ 14 ماہ سے کیا کررہی ہے۔
Published: undefined
جسٹس بنرجی نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے اور مرکز کو اس پر قابو پانے کے لئے ماہرین کے مشورے سے منصوبہ بند اور موثر انداز میں کام کرنا چاہئے۔
Published: undefined
اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل وجے نارائن نے جسٹس سینتھل کمار رامامورتی کےینچ کو آگاہ کیا تھا کہ ریاستی حکومت نے ووٹوں کی گنتی کے دن 2 مئی کو مکمل لاک ڈاؤن کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی صحت کے سکریٹری اور چیف انتخابی افسر (سی ای او) نے اتوار کو گنتی کے دن کے لئے وسیع تر کووڈ 19 پروٹوکول وضع کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined