مرکزی تحقیقات ایجنسی یعنی سی بی آئی پر 103 کلو گرام سونا غائب کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے مدراس ہائی کورٹ نے کرائم برانچ کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی بی سی آئی ڈی) کو جانچ کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سی بی سی آئی ڈی کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرانا کارپوریشن لمیٹڈ سے سی بی آئی کے ذریعہ ضبط کردہ 400.47 کلو گرام سونے میں سے غائب ہوئے 103.864 کلو گرام سونے کی جانچ کرے۔ 103.864 کلو گرام سونا اس وقت غائب ہوا تھا جب اسے سرانا کارپوریشن کے لیکوئڈیٹر کے حوالے کیا گیا تھا۔
Published: undefined
سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ جب کئی سال قبل اسے ضبط کیا گیا تھا تو اس دوران اسے اکٹھا تولا گیا تھا اور جب لیکوئڈیٹر کو یہ سونپا گیا تو ہر ایک چیز کا وزن الگ الگ سے ناپا گیا۔ اس وجہ سے فرق ہے۔ سی بی آئی کے مطابق ضبط کیے گئے سونے کو سرانا کارپوریشن کے والٹ میں رکھا گیا تھا اور اس کی چابی ایک خصوصی عدالت کے سپرد کی گئی تھی۔
Published: undefined
سی بی سی آئی ڈی کی جانچ کے خلاف سی بی آئی نے یہ کہتے ہوئے اعتراض ظاہر کیا تھا کہ اس سے ادارہ کے وقار کو نقصان پہنچے گا، لیکن ہائی کورٹ نے ان کے اس اعتراض کو خارج کر دیا اور یہ کہتے ہوئے جانچ کا حکم دیا کہ سبھی پولس اہلکاروں پر بھروسہ کیا جائے گا۔ عدالت نے لیکوئڈیٹر سی. راما سبرامنیم کو سی بی سی آئی ڈی کے ساتھ شکایت درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined