قومی خبریں

عوام سے جبراً انتخابی چندہ وصول رہی ہے شیوراج حکومت: کانگریس

مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے اربوں روپے کا گھوٹالہ کیا ہے اور ٹیکس کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے کمانے والی حکومت اب لوگوں سے انتخابی چندہ وصول رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے عوام سے انتخابی چندہ لینے پر کانگریس نے بڑا حملہ بولا ہے، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کا کہنا کہ بی جے پی ریاست میں عوام پر دباؤ ڈال کر چندہ وصول رہی ہے، اجے سنگھ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں عوام اور خاص طور سے کاروباریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کو کوئی چندہ نہ دیں، کیونکہ وہ ان کے ہی ووٹوں سے اقتدار میں بیٹھی ہے اور جیتنے کے بعد انہوں نے (بی جے پی لیڈروں) عوام کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس پر کروڑوں روپیوں کا گھوٹالہ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ‘‘گھوٹالوں اور بدعنوانی میں ماہر بی جے پی حکومت نے ترقی کی رقم میں نہ صرف اربوں روپے کا گھوٹالہ کیا، بلکہ وياپم جیسے گھوٹالے کر کے پردیش کے طلباء و طالبات سے کروڑوں روپے وصول کئے۔ اس کے علاوہ ڈیزل، پٹرول پر ویٹ سمیت دیگر ٹیکس کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے کمانے والی حکومت کو اب بھی سکون نہیں ملا تو وہ انتخابی چندے کے بہانے عوام کی جیب میں ڈاکہ ڈالنے جا رہی ہے’’۔

اجے سنگھ نے کہا کہ اس کے لئے حکومت اقتدار کے رسوخ کا استعمال کر کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چندہ وصولی کر رہی ہے۔ اجے سنگھ نے عوام سے کہا ہے کہ اگر بی جے پی چندہ وصولی کرتی ہے تو وہ کانگریس کو بتائیں، کانگریس بھتہ خوری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined