بی جے پی حکمراں ریاست اتر پردیش میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعات تو لگاتار سامنے آتے ہی رہتے ہیں، اب مدھیہ پردیش میں بھی حالات کافی خراب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں اتر پردیش کے بدایوں میں 50 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور پھر اسے انتہائی ظالمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اب کچھ ایسا ہی معاملہ مدھیہ پردیش کے سیدھی-سیدھی میں پیش آیا ہے۔ یہاں پر ایک بیوہ خاتون کے ساتھ تین لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی اور پھر اس کے پرائیویٹ پارٹ میں 4 فٹ لمبی لوہے کی سریا ڈال دی۔ متاثرہ کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
این ڈی ٹی وی پر نشر ایک خبر کے مطابق واقعہ املیہ تھانہ حلقہ کا ہے جہاں تینوں ملزمین کرانے کی چھوٹی سی دکان چلا رہی خاتون کی دکان پر پانی اور گٹکا خریدنے کے بہانے گئے اور پھر خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اس کے ساتھ ظلم کی انتہا پار کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ کو سریا سے بری طرح زخمی کر دیا۔ خاتون کی حالت انتہائی سنگین ہونے کے سبب سیدھی ضلع اسپتال میں اسے ابتدائی علاج کے بعد ریوا سنجے گاندھی اسپتال ریوا ریفر کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔ امیلیا پولس نے تینوں ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔
Published: undefined
حال کے دنوں میں خواتین کے ساتھ ایسے حادثات کچھ زیادہ ہی پیش آ رہے ہیں جس سے لوگوں میں ایک خوف کا عالم ہے۔ سیدھی میں ہوئے اس واقعہ کے بعد نربھیا واقعہ کی یاد ایک بار پھر تازہ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اتر پردیش کے بدایوں میں بھی نربھیا اجتماعی عصمت دری جیسی حیوانیت سامنے آئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز