مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں ایک ڈھائی سال کی بچی گر گئی ہے۔ بچی کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤکاری کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ودیشا ضلع کے پتھریا تھانہ حلقہ کے کجری برکھیڑا گاؤں میں منگل کے روز ڈھائی سال کی اسمیتا کھیلتے ہوئے آنگن میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں جا گری اور وہ تقریباً 15 فیٹ گہرے اس گڈھے میں پھنسی ہوئی ہے۔
Published: undefined
اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی انتظامیہ اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جے سی بی مشین کی مدد سے کھدائی کا کام شروع کر دیا۔ رسی کے سہارے بھی بچی کو باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جس گڈھے میں اسمیتا گری ہے، وہاں پر اس کے والد بے چینی کے عالم میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ لگاتار اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ جب تک بیٹی گڈھے سے باہر نہیں نکلتی، اسے کوئی پریشانی نہ ہو۔ وہ کپڑے کے گمچھے سے ہوا بیٹی تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
جائے حادثہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے لکھا ہے کہ ’’آخر کب ایسے حادثات رکیں گے۔‘‘ بچی کی سلامتی کے لیے انھوں نے دعا کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ودیشا ضلع کی سیرونج تحصیل کے کجری برکھیڑا گاؤں میں اسمیتا بورویل کے گڈھے میں گر گئی ہے۔ ہم سب مل کر اس کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔ مقامی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ بچی کو بحفاظت نکالے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کب رکیں گے اس طرح کے واقعات؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined