گوالیار: مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کی پرانی چھاؤنی تھانہ حلقے میں آج صبح بس اور آٹو کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں 13 افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آٹو میں صلاحیت سے زیادہ سواریاں بیٹھائی گئی تھیں اور ڈرائیور سمیت تمام 13 افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرینا کی جانب سے جانے والے آٹو کی ٹکر سامنے آنے والی بس سے ہو گئی۔ اس حادثے میں آٹو ڈرائیور سمیت 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہوئی گئی۔ جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے بھی دم توڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ میں ڈرائیور کے علاوہ 12 خواتین ہلاک ہوئی ہیں اور یہ سبھی آنگن باڑی ورکرز تھیں، جو آٹو میں سوار ہو کر اپنے اپنے آنگن باڑی مرکز کے لئے روانہ ہوئی تھیں۔ وہیں دوسری طرف بس میں سوار کچھ افراد کو معمولی چوٹیں لگی ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے متاثرین کے حق میں معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 4-4 لاکھ کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined