قومی خبریں

مدھیہ پردیش: اسکولوں میں ’ایودھیا واقعہ‘ پر مقابلہ جلد، فاتحین جائیں گے ’رام مندر‘

اس مقابلے میں اسکولی طلبا کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی جوڑا جائے گا، اس کے لیے پہلے ضلع سطح پر اور پھر ڈویژن سطح پر اور آخر میں ریاستی سطح پر آن لائن مقابلہ ہوگا۔

رام مندر، آئی اے این ایس
رام مندر، آئی اے این ایس 

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے، لیکن اس کو مکمل ہونے میں ابھی کافی وقت لگنے والا ہے۔ اس سے پہلے ہی مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں ’ایودھیا واقعہ‘ کو لے کر مقابلہ کرائے جانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں فتحیاب ہونے والے طلبا کو رام مندر کی زیارت کرانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں ’راجہ رام سے وَن واسی رام‘ نام سے ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد ریاست کے محکمہ ثقافت اور تلسی مانس آرگنائزیشن مشترکہ طور پر کرنے والا ہے۔ اس میں جیتنے والے بچوں کو ہوائی جہاز سے ایودھیا لے جا کر رام مندر میں ’وی آئی پی دَرشن‘ کرائے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں اس مقابلے میں اسکولی طلبا کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی جوڑا جائے گا۔ اس کے لیے پہلے ضلع سطح پر اور پھر ڈویژن سطح پر اور پھر اس کے بعد ریاستی سطح پر آن لائن مقابلہ ہوگا۔ تلسی مانس آرگنائزیشن کے سربراہ رگھو نندن شرما نے بتایا کہ اسے مذہبی مقابلہ نہ سمجھا جائے۔ دراصل رامائن کے پاٹھ عام آدی کو زندگی جینے کی تعلیم دیتے ہیں۔ اس لیے رامائن سے جڑے پروگرام کرانا ہمارے ہدف میں شامل ہے۔ اسی ہدف کے تحت یہ ریاست گیر مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقابلہ کا فوکس ’ایودھیا واقعہ‘ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined