قومی خبریں

مدھیہ پردیش: 4.5 لاکھ مستحقین کو دیوالی سے پہلے اپنے گھر کا تحفہ دیں گے وزیر اعظم مودی

سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم مودی ورچوئل طریقہ سے ان کنبوں کو دھنتیرس کے دن پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ’ گرہ پرویش ‘ ‘ کا تحفہ دیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی 

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی آج دیوالی سے پہلے دھنتیرس کے موقع پر مدھیہ پردیش کے 4.5 لاکھ فیملی کو 'اپنےگھر' کا تحفہ دیں گے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم مودی ورچوئل طریقہ سے ان کنبوں کو دھنتیرس کے دن پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ’ گرہ پرویش ‘ ‘ کا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ستنا سے گریہ پرویشم کے ریاستی سطح کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش پردھان منتری آواس (دیہی) کی تعمیر میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ماہانہ گھروں کی تعمیر کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 60 ہزار مکانات مکمل ہوئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

ریاست میں اس اسکیم کے تحت اب تک 48 لاکھ دیہی مکانات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 29 لاکھ مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔ ان گھروں پر 35,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔ خصوصی پروجیکٹ کے تحت گنا اور شیوپور اضلاع میں 18 ہزار 342 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined