مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع واقع شاردا شکتی پیٹھ میہر میں اس وقت 28 عقیدتمندوں کی جان حلق میں اٹک گئی جب تیز آندھی کے درمیان ’روپ وے‘ کی 7 ٹرالیاں ہوا میں ہچکولے کھانے لگیں۔ ایک ٹرالی میں صرف 4 لوگوں کے بیٹھنے کی اجازت رہتی ہے، اس طرح سے 7 ٹرالیوں میں تقریباً 28 عقیدتمند سوار تھے جو قریب 40 منٹ تک ہوا میں ہچکولے کھاتے رہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھی اور تیز بارش کے درمیان میہر میں ماں شاردار شکتی پیٹھ میں تریکوٹ پہاڑ پر عقیدتمندوں کو ماں کی ڈیوڑھی تک پہنچانے والے روپ وے میں 7 ٹرالیاں کافی دیر تک ہوا میں ہی جھولتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے باوجود روپ وے مینجمنٹ نے احتیاط نہیں کیا جس کا نتیجہ بہت برا ہو سکتا تھا۔ تیز ہواؤں کے اندیشہ کے درمیان روپ وے کو بند کرنے کی ہدایت ہے، لیکن انتظامیہ کی یہ لاپروائی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی۔
Published: undefined
اس واقعہ کی خبر ملنے کے بعد میہر تحصلیدار مانویندر سنگھ نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دامودر روپ وے مینجمنٹ نے کسی طرح ٹرالیوں کو دھیرے دھیرے نیچے پہنچایا اور عقیدتمندوں کو اتارا۔ ایک عقیدتمند نے بتایا کہ وہ 40 منٹ تک ہوا میں جھولتا رہا اور اس دوران خوف کا عالم تھا۔ اس واقعہ نے حال ہی میں پیش آئے جھارکھنڈ کے دیوگھر روپ وے حادثہ کی یاد تازہ کر دی جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز