اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 1552 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور چھ زیر علاج متاثرین کی اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ ضلع کے چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر ڈاکٹر بی ایس ستیہ کے مطابق کل 8553 سیمپل جانچے گئے، جس میں 18.14 فیصد کے اوسط سے 1552 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ اسی فہرست میں کل 1079 زیر علاج متاثرین کو صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ ضلع میں زیر علاج متاثرین کی تعداد 8384 ہے۔
Published: undefined
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ضلع میں اب تک کل 10,01,860 جانچے گئے نمونوں میں کل 80,986 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ان متاثرین میں سے کل 71591 کو صحت مند قرار دیا جا چکا ہے۔ ضلع میں کورونا متاثرین کے 1011 زیر علاج مریضوں کو بچایا نہیں جا سکا ہے۔ ضلع کی کل اوسط انفیکشن شرح 8.08 فیصد ہے۔ صحت کی شرح 88.39 فیصد ہے، جبکہ یہاں شرح اموات 1.24 فیصد ہے۔
Published: undefined
حال ہی میں ضلع کے زیادہ تر سرکاری اور نجی اسپتالوں کے بستر متاثرین سے بھرے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ شہریوں سے کورونا کے کرفیو پر عمل کرانے کے علاوہ 45 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں سے ویکسین کرانے کی اپیل کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined