مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے 6 سالوں سے ودیشا میں اپنے کرایہ کے گھر کا بجلی بل جمع نہیں کیا تھا۔ اس سلسلے میں بجلی محکمہ نے جب نوٹس بھیجا تو شیو راج کو ہوش آیا۔ نوٹس میں 1.22 لاکھ روپے بل بقایہ ہونے کا تذکرہ کیا گیا۔ پیر کےر وز کانگریس رکن اسمبلی ششانک بھارگو نے میڈیا کے سامنے اس معاملے کو اجاگر کیا تھا اور اس کے بعد آناً فاناً میں شیوراج نے بجلی بل کی رقم جمع کرائی۔
Published: undefined
دراصل سال 1995 میں شیو راج سنگھ چوہان نے منیا بھیا جین سے ودیشا میں مکان کرایہ پر لیا تھا۔ اس دوران شیوراج سنگھ چوہان رکن پارلیمنٹ تھے۔ اس وقت سے لگاتار یہ مکان ان کے ہی پاس ہے۔ اس مکان کا بل لیلا بائی کے نام سے آتا ہے اور اسی نام سے بجلی کمپنی نے نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
Published: undefined
بجلی کمپنی کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بجلی بل کی 1 لاکھ 22 ہزار 833 روپے بقایہ ہے۔ اس نوٹس سے پہلے بھی اطلاع دی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود آپ نے بجلی بل کی پوری ادائیگی نہیں کی۔ اس بار بجلی بل ادا کرنے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے اور 7 دنوں کے اندر بقایہ بجلی بل کی رقم کو جمع نہیں کیا گیا تو بغیر اطلاع دیئے آپ سے متعلق سبھی طرح کے بجلی کنکشن کو کاٹ دیا جائے گا۔ ساتھ ہی بقایہ رقم کی وصولی کی جائے گی۔
Published: undefined
اس معاملے میں گھر کے مالک منا بھیا جین نے کہا کہ ہم نے 1995 میں شیوراج سنگھ چوہان کو مکان کرایہ پر دیا تھا، اس وقت سے ہی گھر کا استعمال شیوراج کر رہے ہیں۔ منا بھیا جین نے بجلی کنکشن کے تعلق سے کہا کہ کنکشن کس کے نام سے ہے، لیلا بائی کون ہے، اس کی جانکاری ہمیں نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined