مدھیہ پردیش کے پنّا علاقہ میں ایک غریب اور مفلس کسان کی اس وقت قسمت کھل گئی جب وہ زراعت کے لیے زمین کی کھدائی کر رہا تھا۔ کھدائی کے دوران اسے تقریباً 60 لاکھ روپے مالیت کا ہیرا ملا جسے دیکھ کر وہ خود بھی حیران ہے اور آس پاس کے لوگ بھی انگشت بدنداں نظر آ رہے ہیں۔ کھدائی کے دوران قیمتی ہیرا ملنے کی خبر کسان کے پڑوسیوں کو جب لگی تو، اسےد یکھنے کے لیے پہنچنے لگے، کئی لوگوں نے کسان کو مبارکباد بھی دی۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جس کسان کی راتوں رات قسمت کھلی ہے، اس کا نام لکھن سنگھ ہے۔ لکھن سنگھ کھیتی کر کے اپنا اور اپنی فیملی کا پیٹ پالتا ہے۔ اس کی عمر 45 سال ہے اور اس نے حال ہی میں زمین کا ایک چھوٹا سا حصہ لیز پر لیا تھا۔ زمین کی کھدائی کرتے وقت اسے چمکتی ہوئی چیز دکھائی دی۔ کسان نے جب اس کی جانچ کروائی تو پتہ چلا کہ اسے 14.98 کیرٹ کا ہیرا ملا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس ہیرے کی قیمت 60 لاکھ سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔ حالانکہ گزشتہ ہفتہ کے روز اس ہیرے کو 60.6 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا ہے۔ کسان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس ہیرے کے ملنے کے بعد اس کی زندگی بدل گئی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ نیلامی سے ملے پیسے سے اب وہ چار بچوں کو پڑھائے گا۔ کسان نے ہیرا ملنے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں اس لمحہ کو کبھی نہیں بھولوں گا جب مجھے وہ ہیرا ملا تھا۔‘‘ اس نے مزید کہا کہ یہ سب اوپر والے کا دیا ہوا ہے۔ اوپر والے کی مرضی کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula