مرینا: مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے مہوا تھانہ پولیس نے تین دن سے لاپتہ ایک عورت کی لاش ایک سرسوں کے کھیت سے برآمد کرکے اس کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ سوجانیاں نے بتایا کہ بھڑا گاؤں کے رہنے والے بھولو نشاد نے اپنی بیوی سومن (19) کو پانچ جنوری کو اس کے مائکے سے یہ کہہ کر بلایا کہ وہ کام کے سلسلے میں دہلی جارہا ہے اور اس سے ملنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ شوہر سے دیواستھان بھوریا بابا پر ملنے پہنچی، جہاں سے ملزم اسے رتھا گاؤں کے پاس ایک کھیت میں لے گیا اور دوپٹے سے گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔
Published: undefined
پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ نے بتایا کہ قتل کے ایک دن بعد ملزم نے پھر بیوی کے مائکے میں فون کر اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، تب گھر والوں کو کسی انہونی کے ہونے کا شبہ ہوا اور تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔ اس کے بعد پولیس کے ذریعہ ایف آئی آر جانچ اور موبائل سے حاصل معلومات کی بنیاد پر ملزم شوہر کو کل گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس پوچھ تاچھ میں ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز