قومی خبریں

مدھیہ پردیش: بھنڈ کے ناہموار علاقے میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں اپاچی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ کسی تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو کھیت میں اتارا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اپاچی ہیلی کاپٹر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اپاچی ہیلی کاپٹر، تصویر آئی اے این ایس

 

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے ناہموار پٹی پر پیر کے روز فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور فوجی محفوظ ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی صبح فضائیہ کا اپاچی ہیلی کاپٹر نیاگاؤں تھانہ علاقے کے جکھمولی میں دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ایک کھیت میں اترا گیا۔ ہیلی کاپٹر نے مکمل طور پر محفوظ لینڈنگ کی اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا، ساتھ ہی ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور فوجی بھی محفوظ ہیں۔

Published: undefined

جیسے ہی ہیلی کاپٹر ناہموار پٹی پر اترا، گاؤں والوں کی بھیڑ وہاں جمع ہوگئی۔ اسی دوران پولیس فورس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ صرف تکنیکی خرابی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اپاچی ہیلی کاپٹر امریکی کمپنی کا ہے اور اسے ایک جدید مہلک جنگی ہیلی کاپٹر کے طور پر پہچانا جاتا ہے جس میں مضبوط ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور جدید معلوماتی نظام موجود ہیں۔ یہ گھنے پہاڑی علاقوں کے علاوہ پہاڑیوں اور وادیوں کے لیے بہترین ہیلی کاپٹر تصور کیا جاتا ہے، اسے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined