نصراللہ گنج: سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما ملک اور ریاست کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر انہیں ٹھگ رہے ہیں۔
سندھیا نے ضلع سيهور کے نصراللہ گنج میں بدھنی اسمبلی سیٹ پر وزیر اعلی کے خلاف الیکشن لڑ رہے کانگریس امیدوار ارون یادو کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں شیوراج حکومت کے خلاف اقتدار مخالف لہر ہے۔جھوٹ اور دھوکہ دہی کی سیاست کی وجہ سے ہی آج وزیر اعظم اور وزیر اعلی عوام سے آنکھیں ملانے کی ہمت نہیں کر پارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما اب عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
Published: 24 Nov 2018, 11:09 PM IST
سندھیا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی گزشتہ 14 برسوں میں زراعت کو فائدہ کا دھندہ بنانے کی باتیں کرتے رہے ہیں۔ اس دوران تقریباً 30 ہزار کسانوں نے خود کشی کی۔ گزشتہ سال سات کسان مندسور میں پولیس کی گولیوں سے ہلاک اورریاست میں کھیتی کی جگہ ریت فائدہ کا دھندہ بن گئی ہے۔
Published: 24 Nov 2018, 11:09 PM IST
نرمدا کے کنارے غیر قانونی ریت کی کانکنی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سندھیا نے کہا کہ پورا بدھني علاقہ اور ریاست اس بات کا گواہ ہے کہ ریت کی غیر قانونی کھدائی کرنے والا کون ہے اور انہیں کس کا تحفظ فراہم ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے 14 برسوں میں ریاست کو برباد کر دیا ہے۔ خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ نوجوان نوکری کے لئے بھٹک رہا ہے، غریب اور متوسط طبقہ عوام مہنگائی، پٹرول ڈیزل کی روز بڑھ رہی قیمتوں سے پریشان ہے۔ہر طرف دہشت گردی اور بدعنوانی کا ماحول ہے۔ ریاست میں اب تک 176 بڑے گھپلے سامنے آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ، لوٹ، جھوٹ، وعدہ خلافی اور گھپلہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
Published: 24 Nov 2018, 11:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Nov 2018, 11:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز