بھوپال: مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے لیے کئی بری خبریں آ رہی ہیں۔ پارٹی جہاں اندرونی تنازعات سے نبرد آزما ہے وہیں اس کے امیدواروں کو عوامی غصے کا بھی سامنا ہے۔ کئی مقامات پر بی جے پی امیدواروں کی زبردست مخالفت ہوئی ہے۔ ایسا ہی کچھ شیو پوری کے پوہری میں ہوا، جہاں ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ سریش راٹھ کھیڑا کو عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
ریاستی وزیر سریش راٹھ کھیڑا، جو مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے حامی ہیں، پوہری اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ راٹھ کھیڑا پوہری کے لوگوں سے ووٹ مانگنے جا رہے ہیں۔ جب راٹھ کھیڑا انتخابی مہم کے لیے آکورشی اور سکت پور گاؤں گئے اور عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے تھے تو گاؤں والوں نے انھیں کھری کھوٹی سنا دی۔
Published: undefined
صرف اتنا ہی نہیں گاؤں والوں نے پچھلے پانچ سالوں کا حساب مانگنا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں ریاستی وزیر راٹھ کھیڑا احتجاج کرنے والے گاؤں والوں سے کہہ رہے ہیں کہ اس بار مجھے ایم ایل اے بنائیں، میں آپ کی سڑک تعمیر کراؤں گا اور آپ کے مسائل حل کروں گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ریاستی وزیر راٹھ کھیڑا پچھلے پانچ سالوں سے پوہری اسمبلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ پوہڑی اسمبلی سے لگاتار دو بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔
سریش راٹھ کھیڑا کو سال 2018 میں کانگریس نے ٹکٹ دیا تھا۔ ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد، وہ کانگریس چھوڑ کر مارچ 2020 میں پارٹی تبدیلی کے دوران بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی نے انہیں ضمنی انتخاب کے دوران ٹکٹ دیا اور سریش راٹھ کھیڑا نے انتخاب جیت لیا۔ اس بار پھر بی جے پی نے انہیں میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined