مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت چھ پارلیمانی حلقوں میں آج شام چھ بجے انتخابی مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی شور تھم جائے گا۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن کے مطابق ان چھ علاقوں میں ووٹنگ 26 اپریل کی صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ضابطوں کے مطابق انتخابی مہم ووٹنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل یعنی آج شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔
Published: undefined
انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد انتخابی جلسے وغیرہ نہیں ہوں گے اور امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطہ کر سکیں گے۔ ریاست میں دوسرے مرحلے میں ٹیکم گڑھ (ایس سی)، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا اور ہوشنگ آباد پارلیمانی حلقوں میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زیادہ ووٹر دوسرے مرحلے کے تقریباً 80 امیدواروں کی قسمت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں مہر لگا سکیں گے۔
Published: undefined
اس مرحلے میں سب سے اہم سیٹ کھجوراہو کی سمجھی جا رہی ہے جہاں ریاستی صدر اور موجودہ ایم پی وشنودت شرما بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہاں سے میرا یادو (ایس پی) کے کاغذات نامزدگی جنہیں انڈیا الائنس کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا، پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں۔ اب یہاں کانگریس یا ایس پی کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ مگر انڈیا الائنس کی جانب سے یہاں سے فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کو متحدہ امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر ایک درجن سے زائد امیدوار اب بھی میدان میں ہیں جن میں سے زیادہ تر آزاد ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز