مدھیہ پردیش اسمبلی انتخاب کی ہلچل کے درمیان ئی بی جے پی لیڈران نے بوتھ انچارج کو موٹی رقم دینے کا اعلان کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی پر شکست کے خوف سے لوگوں کو پیسوں سمیت کئی طرح کی لالچ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس تعلق سے معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر شوبھا اوجھا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش مین آئندہ ماہ اسمبلی انتخاب ہونے والا ہے، جس میں بی جے پی کی شرمناک شکست یقینی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے لیڈران عوام کو طرح طرح کی لالچ دے رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے ایک ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ریونیو گووند سنگھ راجپوت ایک ویڈیو میں یہ کہتے دیکھے گئے ہیں کہ جس بوتھ پر بی جے پی کو زیادہ ووٹ ملیں گے اس بوتھ کے انچارج کو وہ 25 لاکھ روپے دیں گے۔‘‘
Published: undefined
شوبھا اوجھا نے ایک دیگر ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ جس بوتھ پر کانگریس کو ایک بھی ووٹ نہیں ملے گا اس بوتھ کے انچارج کو وہ 51 ہزار روپے کا انعام دیں گے۔ بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شوبھا اوجھا نے کہا کہ ’’یہاں ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ ان بی جے پی لیڈران کے پاس بوتھ انچارج کو دینے کے لیے اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے ذریعہ مزدوروں کو پیسے دینے کا وعدہ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی ای سی اور ریاستی انتخابی کمیشن سے شکایت کی گئی۔ انتخابی کمیشن نے اس کی جانچ کی ہے اور راجپوت کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان بی جے پی لیڈران کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے جو بدعنوانی میں ملوث ہیں اور جو پیسے کے زور پر انتخاب جیتنے کی سوچ رہے ہیں۔
Published: undefined
شوبھا اوجھا نے کہا کہ ریاستی وزیر راجپوت کو فوری برخاست کر انھیں انتخاب لڑنے سے روکا جانا چاہیے اور ان کی ملکیت کی جانچ کرائی جانی چاہیے۔ انھوں نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو بھی اس سلسلے میں جواب دینا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی 230 رکنی اسمبلی کے لیے 17 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ کانگریس مدھیہ پردیش کا انتخاب جیتنے کے لیے ریاست میں زور و شور سے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز