قومی خبریں

مدھیہ پردیش: بجٹ کی کمی کے سبب بزرگوں کو ’تیرتھ یاترا‘ کرانے والی ٹرینوں کے پہیے تھم گئے!

مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے ’تیرتھ دَرشن‘ منصوبہ شروع کیا ہے جس کی بہت شہرت ہے، اس منصوبہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش سے بی جے پی ’مشن 2023‘ کو فتح کرنا چاہتی ہے۔

ٹرین، تصویر آئی اے این ایس
ٹرین، تصویر آئی اے این ایس 

گزشتہ دو ماہ سے مدھیہ پردیش میں ’تیرتھ یاترا‘ کرانے والی ٹرینوں کے پہیے تھمے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ بزرگوں کو تیرتھ یاترا کرانے کے لیے فی الحال حکومت کے پاس بجٹ کی کمی ہے۔ آخری بار 6 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کے الگ الگ اضلاع سے پانچ ٹرینیں تیرتھ یاترا (مذہبی مقامات کی زیارت) کے لیے روانہ ہوئی تھیں، لیکن اس کے بعد سے ایک بھی ٹرین کی روانگی نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے ’تیرتھ دَرشن‘ منصوبہ شروع کیا ہے جس کی بہت شہرت ہے۔ اس منصوبہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش سے بی جے پی ’مشن 2023‘ کو فتح کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2023 کے ستمبر ماہ تک تقریباً 150 ٹرینیں ’تیرتھ دَرشن‘ کے لیے چلائی جائیں۔ اس کے لیے حکومت نے تقریباً 200 کروڑ روپے کے بجٹ کا ہدف بھی بنایا ہے، لیکن فی الحال حکومت کا یہ منصوبہ ٹھپ پڑا ہوا ہے۔ بجٹ کی کمی کے سبب حکومت تیرتھ دَرشن ٹرینوں کو ہری جھنڈی نہیں دکھا پا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش حکومت جو تیرتھ دَرشن کے لیے ٹرینیں چلا رہی ہے، اس میں ایک ٹرین میں 1000 بزرگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش رہتی ہے۔ حکومت کا منصوبہ تھا کہ ستمبر ماہ تک ریاست کے 52 اضلاع سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بزرگوں کو تیرتھ یاترا کرائی جائے۔ دو ماہ پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش پر ریاست سے 5 ٹرینیں تیرتھ دَرشن کے لیے روانہ کی گئی تھیں، لیکن اس کے بعد سے ہی ان ٹرینوں پر بریک سا لگ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined